اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

سکردو میں شہید حسن نصراللہ اور شہدائے القدس کی یاد میں عوامی اجتماع

"ہم ظالم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے"

شیعیت نیوز: شہید مقاومت شہید حسن نصراللہ، شہید ہاشم صفی الدین ودیگر شہدائے القدس کی لبنان میں تدفین اور نماز جنازہ کے موقع پر سکردو میں ایک عوامی اجتماع منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں عاشقانِ شہید نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

اس عوامی اجتماع کی میزبانی ایم ڈبلیو ایم نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر حسین الحسینی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم، سید مظاہر الحسینی، شیخ جواد حافظی، شیخ رضا بہشتی، علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی ودیگر نے کہا کہ شہید مقاومت شہید حسن نصراللہ، شہید سید ہاشم صفی الدین ودیگر شہدائے مقاومت اسلامی نے اپنی جانوں کو قربان کر کے ثابت کیا کہ محمد و آل محمد کے ماننے والے ظالم کے سامنے جھکنے سے شہادت کو ترجیح دیتے ہیں۔ کیونکہ ظالم، جابر طاقتوں کے سامنے جھکنے سے بہتر ہے کہ امام حسینؑ کی طرح شہید ہو جاؤ۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شہید سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں شرکت

آج ہمیں چاہیے کہ ہم ان شہداء کو سمجھیں کہ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ کیوں پیش کیا۔ جو ہمیشہ زندہ رہنا چاہتے ہیں، وہ اپنی جانیں قربان کرکے زندہ رہ جاتے ہیں۔ باقی جو ذلت و خواری کے ساتھ زندہ رہتا ہے، ان کا نام و نشان مٹ جاتا ہے۔ ان کے اپنے انہیں یاد نہیں رکھتے۔ شہید حسن نصراللہ اور دیگر شہدائے القدس سے دشمن ان کی شہادت کے بعد جتنا خوف زدہ ہوئے، اتنا ان کی زندگی میں خوف نہیں کھایا تھا۔ ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمارے اور ہمارے اوپر ہونے والی زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ سیاچن سے لے کر دیامر تک کے ایک ایک انچ زمینوں کی ہم حفاظت کریں گے۔ کسی کو عوام پر ظلم ڈھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ظالم کے سامنے ہم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہو جائیں گے۔

اس موقع پر مختلف علاقوں سے لوگ ریلیوں کی شکل میں جلسے میں پہنچے۔ سب سے بڑی ریلی علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی کی قیادت میں کچورا سے برآمد ہوئی۔ سینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں کی تعداد میں ریلی میں شریک ہوئے۔ ریلی میں شرکاء ہاتھوں میں شہید حسن نصراللہ ودیگر شہداء کی تصاویر، بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، جن پر امریکہ، اسرائیل اور دیگر صہیونی طاقتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ یادگار شہداء لبیک یا حسینؑ، لبیک خامنہ ای، لبیک یا نصراللہ کے نعروں سے گونج اٹھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button