اہم ترین خبریںدنیا

اسرائیل کی منافقت پر حماس کا صبر جواب دے گیا، آئندہ ہفتے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی مؤخرکردی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا جن میں بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی میں تاخیر کرنا اور ان پر بمباری کرنا بھی شامل تھا۔

 شیعیت نیوز:اسرائیلی ہٹ دھرمی امن کی دشمن ۔۔ نیتن یاہو سرکارکی منافقت پر حماس کا صبر جواب دے گیا۔

آئندہ ہفتے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی موخرکردی۔ ترجمان نے جنگ بندی معاہدے کو اسرائیلی رویئے سے مشروط کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے غزہ میں قید قیدیوں کی رہائی ملتوی کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی تنظیم کے اگلے اعلان تک روک دی گئی ہے، قابض دشمن نے گزشتہ ہفتوں کے دوران فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

امدادی سامان، ایندھن اورخیموں کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈالیں۔ اب تمام تر نتائج کی ذمہ داری نیتن یاہو پر ہوگی ۔

یہ بھی پڑھئیے: انقلاب اسلامی دنیا کے مظلوموں کے لیے امید کی کرن ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا جن میں بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی میں تاخیر کرنا اور ان پر بمباری کرنا بھی شامل تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں طے شدہ طریقے کے مطابق امداد بھی نہیں پہنچائی گئی جبکہ مزاحمتی گروہوں نے معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے۔

یہ بھی پڑھئیے: ایران ہمیشہ سے مقاومت اور فلسطینی عوام کا حامی رہا ہے، حماس

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان وجوہات کے باعث ہفتے کے روز یعنی 15 فروری 2025 کو اسرائیلی یرغمالیوں کی ہونے والی رہائی کو اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button