اہم ترین خبریںایراندنیاروس

روس نے یورپی ٹرائیکا کی ایران پر دوبارہ پابندیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا

چین نے بھی ایران پر پابندیاں عائد کرنے کو غیر تعمیری اقدام قرار دے کر مذاکرات کی فوری بحالی پر زور دیا

شیعیت نیوز: ماسکو نے یورپی ٹرائیکا کے ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ یورپ کا یہ اقدام کسی قانونی یا حقوقی بنیاد پر نہیں ہے۔ متعلقہ فریقین کے درمیان تعمیری مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں تاکہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر نئے بحران سے بچا جاسکے۔

روسی وزارت خارجہ نے یورپی ٹرائیکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے، تاکہ اس کے نتائج سے بچ سکیں۔

بیانیے میں کہا گیا کہ ایران پر تمام ذمہ داری ڈالنا اور ایٹمی معاہدے کی ناکامی کا الزام صرف ایران پر ڈالنا مضحکہ خیز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید عارف حسینی کی میراث وحدت، شجاعت اور تواضع ہے: علامہ ناصر عباس جعفری

اس سے پہلے چین کی وزارت خارجہ نے بھی کہا تھا کہ ایران کا ایٹمی مسئلہ حساس مرحلے میں ہے اور مذاکرات فوری طور پر دوبارہ شروع ہونے چاہئیں۔

چین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنا غیر تعمیری اقدام قرار دیا اور مسئلہ ایٹمی ایران کو صحیح راستے پر لانے کے لیے مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button