اہم ترین خبریںایراندنیا

پابندیاں بحال ہونے کے باوجود واشنگٹن پرامن اور دیرپا حل کے لیے بات چیت کا خواہاں ہے، مارکو روبیو

ایران جوہری معاملہ: امریکا کی براہِ راست مذاکرات پر آمادگی، یورپی اسنیپ بیک کے تناظر میں بیان

شیعیت نیوز : امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن ایران کے جوہری پروگرام پر براہِ راست بات چیت کے خواہاں ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب یورپی ٹرائیکا نے ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مفتی جعفر حسینؒ کا تاریخی انٹرویو: زکوٰۃ آرڈیننس اور اسلام آباد کنونشن پر دوٹوک مؤقف

روبیو نے یورپی ممالک کی جانب سے پابندیاں بحال کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طویل عرصے سے جاری پالیسی رہی ہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود امریکا ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ ایران کے جوہری مسئلے کا پرامن اور دیرپا حل تلاش کیا جا سکے۔

اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط کے ذریعے ایران کے خلاف اسنیپ بیک میکانزم فعال کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button