حافظ نعیم الرحمان کی ایران میں ڈاکٹر حمید شہریاری سے ملاقات، فلسطین کی حمایت اور وحدت امت پر زور

29 اگست, 2025 13:25

شیعیت نیوز : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مجمع عالمی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل حجت‌الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری سے ملاقات کی، جس میں مسلمانوں کی وحدت، فلسطین کی حمایت اور دنیا اسلام میں ہم آہنگی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر شہریاری نے 12 روزہ جنگ کے بعد کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے باوجود ایران میں مزید اتحاد و اتفاق پیدا ہوا ہے اور ایرانی عوام نے باہمی اتحاد کے ساتھ دشمن کے منحوس عزائم کو ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیمز کی بروقت تعمیر سیلابی آفات سے نجات اور توانائی بحران کے خاتمے کی ضمانت ہے، پاکستان نیشنل فورم

ڈاکٹر شہریاری نے حافظ نعیم کو بین وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ ایران کے صدر بھی اس سال کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی اہمیت اور اس کے بانی سید ابوالاعلی مودودی کے افکار کی امام خمینی (رح) سے فکری قربت پر بھی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے ایران کی حالیہ جنگ میں کامیابی کو ایک الٰہی ہدیہ قرار دیا اور مجمع تقریب کے مسلمانوں کی وحدت کے لیے اقدامات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا معاملہ آج ایسے لوگوں کو بھی متحد کرنے کا سبب بنا ہے جو پہلے وحدت کے قائل نہیں تھے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے پاکستان میں مذاہب کے اتحاد اور ایران کے ساتھ تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے کی سخت مخالف ہے۔ جماعت اسلامی فرقہ واریت کے خاتمے اور بین المذاہب اتحاد کے قیام کے لیے سرگرم عمل ہے اور اس جدوجہد میں ایران کے تعاون کو ضروری سمجھتی ہے۔

انہوں نے مسلم دنیا کے دیگر ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ فلسطین کے مسئلے پر ایک پلیٹ فارم کے تحت متحد ہو کر عملی تعاون کریں۔

2:52 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔