ایران ہمیشہ سے مقاومت اور فلسطینی عوام کا حامی رہا ہے، حماس

10 فروری, 2025 18:51

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کی اعلیٰ نگران کونسل کے رکن خلیل الحیہ نے اسلامی انقلاب ایران کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تہران میں 22 بہمن کی ریلی کے دوران آزادی اسکوائر پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خلیل الحیہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا نسل پرستانہ منصوبہ فلسطینی مزاحمت کے سامنے ناکام ہوگا، حزب اللہ

انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے مقاومت اور فلسطینی عوام کا حامی رہا ہے اور آئندہ بھی حمایت جاری رکھے گا۔

خلیل الحیہ نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دن نزدیک ہے جب ہم سب مل کر بیت المقدس میں آزادی کا جشن منائیں گے۔

4:10 شام اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔