چین نے ایران کے خلاف مغربی پابندیوں کو غیر تعمیری اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

29 اگست, 2025 13:09

شیعیت نیوز: چین کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف مغربی اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی مسئلہ حساس مرحلے میں ہے اور مذاکرات فوری طور پر دوبارہ شروع ہونے چاہئیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ چین امن اور بات چیت کے ذریعے ایران کے ایٹمی مسئلے کو صحیح راستے پر لانے کی حمایت کرتا ہے۔

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کو غیر تعمیری اقدام قرار دیا اور زور دیا کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے یورپی ٹرائیکا کی ایران پر دوبارہ پابندیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا

اسی دوران وزارت خارجہ چین نے واشنگٹن کو بھی خبردار کیا اور کہا کہ امریکہ کو ایک چین کے اصول کا احترام کرنا چاہیے اور تائیوان کے امور میں مداخلت بند کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک رسمی خط میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس کو یورپی ٹرائیکا کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے اختلافات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

7:01 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔