اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

مودی نے جان بوجھ پر پاکستان میں پانی چھوڑا، رمیش سنگھ

بھارت نے 14 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ کر دانستہ پاکستان کو نقصان پہنچایا، وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب

شیعیت نیوز : وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ کرتارپور میں تباہی بھارت سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے یاتریوں کو کرتارپور آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی مگر مودی نے ’’ڈھائی ہزار یاتریوں‘‘ کے بجائے ’’ڈھائی لاکھ کیوسک پانی‘‘ پاکستان بھیج دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے چناب، راوی اور ستلج میں 14 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا جس کے نتیجے میں پاکستان میں سیلاب آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت یہ پانی راجستھان کی نہروں کی طرف بھی موڑ سکتا تھا مگر دانستہ طور پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے چھوڑا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : چین نے ایران کے خلاف مغربی پابندیوں کو غیر تعمیری اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

رمیش سنگھ اروڑا نے الزام لگایا کہ بھارت پاکستان کا معاشی استحکام دیکھ نہیں سکتا اور پانی چھوڑ کر پاکستان کی زراعت کو تباہ کرنے کی سازش کر رہا ہے، تاہم مودی کی پاکستان مخالف تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button