اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

اسرائیل کو ایسا سبق سکھائیں گے جو ہمیشہ یاد رہے گا، یمنی رہنمامہدی المشاط

یمن کے مہدی المشاط: صہیونی حملے ناکام، اسرائیل خطے کے امن کا سب سے بڑا مسئلہ

شیعیت نیوز : یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے صہیونی حکومت کے حملوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے بے نتیجہ تھے اور آئندہ بھی بے نتیجہ رہیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ہم صہیونیوں کو ایسا سبق دیں گے جو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

المشاط نے مزید کہا کہ صہیونی قیادت اپنے عوام کو جھوٹی خبریں دیتی ہے، جبکہ نتن یاہو اپنی جنایتکارانہ پالیسیوں سے اسرائیل کو زوال کی طرف دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ جنایتکار حکومت موجود ہے، خطے میں امن اور سکون برقرار نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پابندیاں بحال ہونے کے باوجود واشنگٹن پرامن اور دیرپا حل کے لیے بات چیت کا خواہاں ہے، مارکو روبیو

انہوں نے اسرائیل کو خطے کا اصل مسئلہ قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ تمام لوگوں کو متحد ہو کر اس کینسر کے پھوڑے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قدم اٹھانا ہوگا۔

نتن یاہو کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے المشاط نے کہا کہ تم نے ان لوگوں سے مقابلہ شروع کیا ہے جن کے سامنے تمہاری کوئی حیثیت نہیں۔

واضح رہے کہ صہیونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آج کے حملوں میں یمن کے وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ اور آرمی چیف شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button