اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

آج زمانہ غیبت میں طاعتوں کے مقابل رہبر معظم مرکز امامت ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا قم میں خطاب

ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس پیغام کو چند بار پڑھیں، اس میں اپنی ذمہ داری مشخص کریں اور عمل کریں، تاکہ ہماری شخصیت کو کمال حاصل ہو۔

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے ایران کے مقدس شہر قم میں مدرسہ مبارکہ حجتیہ میں شہید قائد ملت جعفریہ علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی برسی سے خطاب کیا۔

آج زمانہ غیبت میں رہبر معظم مرکز امامت ہیں۔

جو پوری دنیا کے طاغوتوں کے مقابل کھڑے ہیں اور انسانیت کی رہبری فرما رہے ہیں۔

رہبر معظم کے حوزہ علمیہ قم کی صد سالہ تاریخ کے موقع پر خطاب انتہائی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھئیے: مفتی جعفر حسینؒ کا تاریخی انٹرویو: زکوٰۃ آرڈیننس اور اسلام آباد کنونشن پر دوٹوک مؤقف

ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس پیغام کو چند بار پڑھیں، اس میں اپنی ذمہ داری مشخص کریں اور عمل کریں، تاکہ ہماری شخصیت کو کمال حاصل ہو۔

رہبر نے فرمایا کہ حوزہ پیشرو و سرآمد ہونا چاہیئے اور اس کے خدوخال بیان فرمائے۔

ہماری ذمہ داری ہے کہ اسے عملی شکل دینے کے لیے اقدامات کریں جب حوزہ پیشرو ہوگا تو اس سے فارغ التحصیل روحانی پیشرو اور سرآمد ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button