اوکاڑہ کے دیوبند مدرسہ میں ڈانس پارٹی قاری عاشق نے بیٹی کی شادی پر مجرہ کروادیا
شیعیت نیوز:اوکاڑہ میں کالج روڈ پر واقع مدرسہ میں ڈانس پارٹی
کالج روڈ پر واقع مدرسہ میں رسم حناء پر ناچ گانے کا اہتمام کیا گیا منعقد ہونے والے ڈانس پارٹی کے مدرسہ کے اوپر جامع مسجد ہے۔ رقص کے دوران ڈانسر خواتین پر نوٹ نچھاور کیئے جاتے رہے۔
فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر مقامی پولیس نے چھاپہ مارا تو ڈانس پارٹی میں موجود مرد و خواتین فرار ہونے
میں کامیاب ہوگئے۔
مدرسہ کے معلم قاری عاشق نے عزیز و اقارب کے اصرار پر مدرسہ میں محفل موسیقی کا اہتمام کروایا
مدرسہ میں ناچ گانے کی محفل پر مزہبی اور شہری حلقو ں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
واقعہ کے متعلقہ آخری اطلاع آنے تک کوئی قانونی کروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔







