ایم ڈبلیو ایم کی انتھک محنت سے تکفیری دہشت گردوں کے حملے کے بعد گرفتار ہونے والے اسیران رہا

01 فروری, 2025 18:00

شیعیت نیوز: عوامی کالونی میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس ترحیم پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس کی جانب سے بلاجواز گرفتار کیے گئے 4 بے گناہ مومنین کی رہائی کے لیے قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی خصوصی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے قائدین اور لیگل ٹیم کی انتھک محنت کے بعد ولادت باسعادت کریمِ کربلا امام حسین علیہ السلام کے پرمسرت موقع پر چاروں اسیروں کو ضمانت پر رہائی مبارک ہو۔

سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد اسیران کی صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس سولجر بازار آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر سندھ علامہ باقر عباس زیدی، صدر کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری، ایڈوکیٹ نصیر الحسن کھوکھر، علامہ اصغر حسین شہیدی، صدر ضلع کورنگی عمران نقوی اور دیگر تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس کیس کی پیروی کے لیے ایم ڈبلیو ایم لیگل ٹیم نے سندھ ہائیکورٹ کے نامور وکیل جناب نصیر الحسن کھوکھر کی خدمات حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، علامہ سید احمد اقبال رضوی

بعد ازاں ایم ڈبلیو ایم کی ٹیم نے خود تمام اسیران کو پاور ہاؤس عوامی کالونی کورنگی میں ان کے گھروں پر جا کر اہل خانہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے اسیران اور ایم ڈبلیو ایم قائدین کا "لبیک یا حسینؑ” کی صداؤں میں پرتپاک استقبال کیا۔

اسیران اور ان کے خانوادے نے مشکل وقت میں ہر قسم کے تعاون پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈویژنل و صوبائی قائدین اور ان کی لیگل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

6:01 صبح مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔