بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد ہلاک

28 جنوری, 2025 22:10

شیعیت نیوز: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی فوجی مشقیں: دفاعی صلاحیتوں میں روبوٹکس، مصنوعی ذہانت کا استعمال

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔

ترجمان پاکستانی فوج کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

1:19 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔