گلگت بلتستان کے پرامن حالات خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سید علی رضوی
شیعیت نیوز: ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر علامہ سید علی رضوی نے کہا ہے کہ چند عناصر سوچی سمجھی سازش کے تحت گلگت بلتستان کے پرامن حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ استور میں ہونے والا گستاخانہ واقعہ بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گلگت بلتستان کے عوام ان شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو سمجھ گئے ہیں، جو فسادیوں کو استعمال کرکے علاقے کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
علامہ علی رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام ان سازشی عناصر کی چالوں میں نہیں آئیں گے اور ان کے ہاتھوں کا کھلونا نہیں بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گستاخی کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پورے گلگت بلتستان میں دھرنے ہوں گے، سید راحت حسین الحسینی
انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ یہ شرپسند عناصر اپنے عزائم میں ناکام رہیں گے، اور عوام انہیں منہ کی کھانے پر مجبور کر دیں گے۔ علامہ علی رضوی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ایسے فسادیوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ علاقے کے امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔







