گستاخی کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پورے گلگت بلتستان میں دھرنے ہوں گے، سید راحت حسین الحسینی

26 جنوری, 2025 19:34

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے ضلع استور میں کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری وہابی مولوی عبدالرزاق ملعون کی جانب سے امام زمانہ (عج) کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ کیپٹن شہید ضمیر عباس چوک پر عوام کی کثیر تعداد نے گستاخ مولوی کی عدم گرفتاری پر شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین الحسینی، صوبائی نائب صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی شیخ اصغر طاہری اور شیخ کرامت نجفی ترجمان مرکزی انجمن امامیہ نے کہا کہ استور میں سپاہ صحابہ کے تکفیری مولوی نے امام مہدیؑ کی شان میں بدترین گستاخی کی، لیکن حکومت ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے خلاف ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گستاخ مولوی کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، بصورت دیگر گلگت بلتستان بھر میں احتجاجی دھرنے شروع کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے عقائد پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کریں گے، اور حکومت کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔

9:24 شام مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔