گستاخ مولوی عبدالرزاق کے خلاف کارروائی میں اے ٹی اے دفعات نافذ کی جائیں، غلام عباس
شیعیت نیوز: گستاخ امام مہدی علیہ السلام مولوی عبدالرزاق ملعون نہ صرف توہینِ اہل بیت کا مرتکب ہوا ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کا بھی دشمن ہے۔ ایف آئی آر میں اے ٹی اے کی دفعات شامل کی جائیں۔ علماء اہلسنت خود ایسے افراد کا محاسبہ کریں تو اچھی روایت قائم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار غلام عباس، صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تصورِ مہدیؑ مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے۔ مگر کافی عرصے سے کچھ ناعاقبت اندیش کالعدم تکفیری جماعت سے وابستہ افراد مسلسل توہینِ اہل بیت کے مرتکب ہو رہے ہیں، جس سے نہ صرف مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہو رہی ہے بلکہ علاقے کے امن و امان کو بھی تہہ و بالا کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گستاخ مولوی گرفتار نہ ہوا تو گلگت بلتستان میں احتجاجی دھرنے ہوں گے
ان کے پیچھے پورا بیرونی ایجنڈہ اور نیٹ ورک ہے جو ایسے اقدامات کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے افراد کے خلاف قانون کا شکنجہ سخت ہونا چاہیے اور ایف آئی آر میں اے ٹی اے کی دفعات شامل کی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہلسنت علمائے کرام ایسے مواقع پر آگے بڑھیں اور ان شرپسندوں کا راستہ روکیں جو اہلسنت کا نام استعمال کرکے نہ صرف مسلمانوں کے مسلمہ عقائد سے کھیل رہے ہیں بلکہ توہین کے مرتکب ہو کر اہلسنت کی بدنامی کا بھی باعث بن رہے ہیں۔ علمائے کرام کا ایسے افراد کا راستہ روکنے کا عمل قابل تحسین ہوگا اور علاقے میں اچھی روایات کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔







