Uncategorized

کراچی دھرنا میں گرفتار جوان رہا، تمام غیر حقیقی مقدمات خارج ہونے کا امکان

علامہ شبیر میثمی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، بالخصوص بلاول بھٹو زرداری کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں

شیعیت نیوز : نمائش دھرنا کراچی میں کئے گئے گرفتار مومنین میں سے چند مومنین رہا کر دئیے گئے۔

علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دیگر تمام مومنین بھی بہت جلد اپنے گھروں میں پہنچ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہایت ہی خوش آئند پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار کے راستے کھولے جائیں، لیاقت بلوچ

قوی امید ہے کہ تمام غیر حقیقی مقدمات جلد از جلد ختم کردئیے جائیں گے اور مومنین اپنے گھروں میں پہنچیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، بالخصوص بلاول بھٹو زرداری کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان کی خصوصی دلچسپی نے اس اہم اور نازک معاملے کے حل کو ممکن بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button