انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری پر اویس ربانی کا انکشاف: جیل میں تشدد اور خفیہ ہاتھ بے نقاب

28 اگست, 2025 19:31

شیعیت نیوز : معروف کتابی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کی گرفتاری کے پیچھے چھپے اسباب و عوامل اور خفیہ ہاتھ بے نقاب ہوگئے ہیں۔ کن عناصر کے اشاروں پر انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور اب ان کے ساتھ جیل میں کیا سلوک روا رکھا گیا ہے، اس بارے میں معروف اہل سنت اسکالر اور اینکر پرسن اویس ربانی نے سارے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

اویس ربانی کے مطابق ایک خاص جتھے کے دباؤ پر (ان کا اشارہ تحریک لبیک پاکستان کی طرف تھا) انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کیا گیا۔ حالانکہ اس سے قبل دیوبندی مفتی طارق مسعود سنگین توہینِ رسالتؐ کے باوجود صرف توبہ کر کے بچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : قابض اسرائیل کا بھوک کو ہتھیار بنانا بدترین بربریت ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری

اویس ربانی کے مطابق سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جیل کے اندر محمد علی مرزا پر تشدد کیا گیا اور بعض جتھے کے افراد کو اجازت دی گئی کہ وہ ان کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق سلوک کریں جب تک وہ جیل میں رہیں، پھر انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک صورتحال ہے، پاکستان میں جھوٹی توہینِ مذہب کے نام پر خطرناک، خوفناک اور دہشت ناک ماحول بنا دیا گیا ہے۔ یہ گراوٹ اور ذلالت ان بدمعاشوں کی خباثت ہے، اللہ ان پر اپنا عذاب نازل کرے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ ہماری ریاست بھی اس گھناؤنے کھیل میں برابر کی شریک ہے، جس کے نتیجے میں جہاں گناہ گار ماورائے عدالت قتل کردیئے جاتے ہیں، وہیں بے گناہ افراد بھی ذاتی رنجش یا جھوٹے الزامات کی آڑ میں قتل کردیئے جاتے ہیں یا جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیئے جاتے ہیں۔

4:55 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔