علامہ ساجد نقوی کی سیلابی صورتحال پر تشویش، بھارتی آبی جارحیت کی مذمت

28 اگست, 2025 14:46

شیعیت نیوز : سر براہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پورے ملک خصوصاً پنجاب میں سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور بھارتی آبی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے اور زیادہ سے زیادہ ریسکیو و ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک بھر میں ہونے والی بارشوں، موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور زیادہ سے زیادہ ریسکیو و ریلیف کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کارکنان و رضاکاروں کو ہدایت کی کہ وہ جس حد تک ممکن ہو عوام کے تحفظ کے لیے میدانِ عمل میں موجود رہیں اور اس مشکل صورتحال میں اپنے ہم وطن بھائیوں بہنوں کی خدمت کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں سیلابی صورتحال شدید، 12 افراد جاں بحق اور سینکڑوں بستیاں زیرآب

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی جس شدت سے ہورہی ہے اور بھارت نے پہلے پانی روک کر پھر یکدم چھوڑا، یہ نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ انتہائی قابلِ مذمت بھی ہے۔ یہ اقدام سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کی واضح مثال ہے۔ پاکستان کو اس قسم کی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے میگا پراجیکٹس پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے اور کم ترین وقت میں انہیں پایۂ تکمیل تک پہنچانا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی کو محفوظ بنایا جاسکے اور آبی وسائل بڑھا کر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعد سیلاب سے سندھ میں بھی خدشات ہیں، لہٰذا ہنگامی اقدامات کے ذریعے صوبہ سندھ کے نشیبی علاقوں میں عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے تمام متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔

7:33 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔