جامعۃ المصطفیٰ کے علمی مقابلوں میں پاکستانی طلاب کی شاندار کارکردگی

28 اگست, 2025 13:52

شیعیت نیوز : جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے علمی مقابلوں میں پاکستان بھر کے دینی مدارس کے ہزاروں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ جامعہ جعفریہ جنڈ اور جامعہ زینبیہ جنڈ کے متعدد طلبہ و طالبات نے بھی اس مقابلے میں حصہ لیا اور بہترین نتائج حاصل کیے۔

رپورٹ کے مطابق، علمی مقابلوں کا اختتامی پروگرام مورخہ 26 اگست 2025ء کو جامعہ الکوثر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اس پروگرام میں دیگر طلاب کے ساتھ جامعہ جعفریہ جنڈ کے پوزیشن ہولڈر طلاب نے بزرگ علماء کرام سے اسناد و انعامات وصول کیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی بینکاری نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، مقررین

قابل ذکر ہے کہ مرکز افکار اسلامی کی زیر سرپرستی چلنے والے جامعہ زینبیہ جنڈ کی طالبات نے بھی اس مقابلے میں بھرپور شرکت کی اور انتہائی اچھے نتائج حاصل کیے۔

11:00 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔