اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

ایران کی 12 روزہ جنگ میں فتح عوامی اتحاد اور رہبر انقلاب کی قیادت کا ثمر ہے، ترجمان مسلح افواج

ترجمان مسلح افواج: دشمن کی ہائبرڈ وار اور اسرائیلی پشت پناہی ناکام، ایران ہر محاذ پر فتحیاب ہوا

شیعیت نیوز : ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حالیہ 12 روزہ جنگ میں فتح عوامی اتحاد، رہبر انقلاب اسلامی کی مدبرانہ قیادت اور افواج کی شجاعت و قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل شکارچی نے کہا کہ دشمنوں نے عسکری محاذ کے ساتھ ساتھ میڈیا اور نفسیاتی محاذ پر بھی بھرپور حملے کیے، تاہم ایران نے ہر میدان میں انہیں عبرتناک شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: نفرت کی دیوار توڑنے والے دیوبند طلباء کو خراجِ تحسین

انہوں نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے دوران کئی مغربی ممالک نے اسرائیل کی کھل کر پشت پناہی کی، لیکن بالآخر صیہونی حکومت کو جنگ بندی قبول کرنا پڑی۔ ان کے بقول یہ اس حقیقت کا اظہار ہے کہ ایران جدید ہتھیاروں، نفسیاتی دباؤ اور میڈیا وار کے سامنے ڈٹا رہا۔

جنرل شکارچی نے میڈیا کارکنوں کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ایران کو ایک ہمہ جہتی ہائبرڈ وار کا سامنا تھا۔ دشمن کا منصوبہ یہ تھا کہ ایک ہفتے میں اسلامی جمہوری نظام کو گرا دیا جائے، مگر ان کی یہ سازش بری طرح ناکام ہوگئی۔

انہوں نے زور دیا کہ خدا پر ایمان، رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حکیمانہ قیادت، عوام کی بھرپور حمایت اور افواج کی قربانیوں نے ایران کو فیصلہ کن کامیابی عطا کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج پوری قوت اور عزم کے ساتھ قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button