کوالالمپور کانفرنس: آیت اللہ اعرافی کا عالمی مذہبی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت
54 ممالک کی ایک ہزار سے زائد مذہبی شخصیات شریک، ایرانی وفد آج اجلاس سے خطاب کرے گا

شیعیت نیوز : مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے دنیا کے 54 ممالک سے آئے ہوئے ایک ہزار سے زائد ممتاز مذہبی شخصیات کے ساتھ "مذہبی رہنماؤں کا تنازعات کے حل میں کردار” کے عنوان سے منعقدہ کوالالمپور میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے مذہبی رہنما میں شرکت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کانفرنس آج، جمعرات 28 اگست 2025ء کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں آیت اللہ علی رضا اعرافی حوزوی علما اور شخصیات کے وفد کے ہمراہ شریک ہوئے ہیں۔
آیت اللہ اعرافی، جو وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم اور رابطہ العالم الاسلامی کے سیکرٹری جنرل کی باضابطہ دعوت پر اس اجلاس میں شریک ہوئے ہیں، آج کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جامعۃ المصطفیٰ کے علمی مقابلوں میں پاکستانی طلاب کی شاندار کارکردگی
قابل ذکر ہے کہ مدیر حوزہ علمیہ کے اس سفر کے ضمن میں متعدد دیگر پروگرام بھی شامل ہیں، جن میں بین الاقوامی شخصیات اور ملائیشیائی اعلی حکام سے ملاقاتیں، علمی مراکز کا دورہ، ایرانی کمیونٹی اور انسانی و اسلامی علوم کے دانشوروں سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔