اہم ترین خبریںایراندنیاروس

ایران عالمی جوہری ادارے کا ذمہ دار رکن ہے، روس

امریکہ و یورپ کی ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوششوں کی چین اور روس مخالفت کر رہے ہیں

شیعیت نیوز : ویانا میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے کہا ہے کہ ایران بدستور عالمی جوہری ادارے کا ایک ذمہ دار اور پابند رکن ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، اولیانوف نے زور دیا کہ پرامن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بھی ایران نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ جوہری ادارے کے ساتھ سنجیدہ اور معاہدے پر پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

یاد رہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو بہانہ بنا کر اسنیپ بیک میکانزم کے تحت دوبارہ ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم چین اور روس سمیت دنیا کے متعدد ممالک ایران کے خلاف کارروائیوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button