پاک فضائیہ کے تربیتی طیارہ حادثے کا شکار
شیعیت نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے شہر رسالپور میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق تربیتی طیارہ رن وے کی دیوار کے قریب کھیتوں میں جاگرا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد تربیتی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی، اور طیارے میں موجود پائلٹ کے مبینہ طور پر جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : قافلے پر حملہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی مذموم حرکت: پاکستانی وزیراعظم
پولیس نے بتایا کہ ریسکیو 1122، پاک فضائیہ اور آرمی کی ایمبولنس اور فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق تربیتی طیارے کا ملبہ رن وے کے قریب موجود ہے جسے سیکورٹی اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا ہے۔
ابھی تک طیارے کی تباہی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔







