انتظامیہ مومنین پر کی گئی جھوٹی ایف آئی آرز فوری منسوخ کرے، علامہ مقصود ڈومکی

06 جنوری, 2025 20:46

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے دادو کے دورے کے موقع پر عزاداری اور جلوس عزاء کے مسائل سے متعلق منعقدہ اجلاس میں شرکت کی اور مختلف امور پر مشاورت کی۔

ان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قصبو شہر میں یوم عاشور کے جلوس عزاء میں عزاداروں کے خلاف تین جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے تھے۔

جن میں سے دو مقدمات میں عزاداران باعزت بری ہو گئے ہیں۔

جلوس یوم عاشورہ کے بانیان اور شیعہ اکابرین کے ساتھ اجلاس میں قصبہ شہر کے عزاداروں پر جھوٹے ایف آئی آرز سمیت ضلع دادو کے اہم معاملات پر مشاورتی گفتگو کی گئی۔

دادو ضلع کے شیعہ اکابرین کے گذشتہ اجلاس کی روشنی میں یہ طے پایا کہ ضلع دادو میں شیعہ ایکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

تاکہ تمام شیعہ رہنماؤں اور تنظیموں کی باہمی مشاورت سے قصبو عزاداری اور جلوس عزاء سے متعلق مسائل کو زیر غور لاکر ان کا حل نکالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : کرم میں سرکاری حکام محفوظ نہیں تو عوام کا کیا حال ہو گا؟ صدر ملی یکجہتی کونسل

عزاداری و جلوس کے روٹس میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

یہ مسئلہ شیعہ قوم کی عزت و وقار کا ہے اور ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ شیعہ قوم کی عزت و وقار متاثر نہ ہو۔

ڈی سی دادو، ایس ایس پی اور ضلعی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ قصبہ شہر کے عزاداروں پر ہونے والی جھوٹی ایف آئی آرز اور دیگر معاملات کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

انتظامیہ کو مومنین کے تحفظات دور کرنے کے لئے جلد اقدامات اٹھانے چاہیئں۔

ہم بھی اپنی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں اور عزاداروں کے ساتھ ہر صورت میں کھڑے ہیں۔

11:01 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top