اہم ترین خبریںپاکستان

کرم میں سرکاری حکام محفوظ نہیں تو عوام کا کیا حال ہو گا؟ صدر ملی یکجہتی کونسل

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کرم و پارا چنار کے سنی شیعہ امن چاہتے ہیں

شیعیت نیوز : صدر سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ کرم و پارا چنار خطرناک صورت حال اختیار کر چکا ہے۔

مرکزی و صوبائی حکومت سیکیورٹی فورسز پورا زور لگانے کے باوجود وہاں امن قائم کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔

علاقہ میں حکومتی، سرکاری حکام محفوظ نہیں تو عوام کا کیا حال ہو گا؟

ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پورے ملک میں سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے۔

ایک منظم سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے تاکہ یہ آگ ملک میں پھیلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ایک گھنٹے میں پارہ چنار کے راستے کھولنے والے صوبائی عہدیدار اب کیوں چپ ہیں؟ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرم و پارا چنار کے سنی شیعہ امن چاہتے ہیں۔

جرگہ میں تمام فریقین نے امن معاہدے پر اتفاق کرتے ہوئے دستخط کر دیے۔

لیکن ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ سازشی عناصر امن معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

عوام سیکیورٹی فورسز اداروں کے افسران و جوان شہید ہو رہے ہیں۔

آخر حکومت کب ان سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button