اہم ترین خبریںشاممقبوضہ فلسطین

صیہونی طیاروں کی حلب اور دمشق میں بمباری، المنطرہ ڈیم پر قبضہ

شام کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی جارحیت، حکام کا تاحال کوئی رد عمل نہیں

شیعیت نیوز: صیہونی جنگی طیاروں نے شمالی شام کے حلب شہر میں واقع ایک اسلحے کے کارخانے پر بمباری کی ہے۔ ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیلی اخبارات "یدیعوت احارونوت” اور "معاریو” نے بتایا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے دمشق کے مغرب میں واقع تل الشحم فوجی چھاؤنی پر بھی بمباری کی ہے۔

مزید یہ کہ صیہونی فوجیوں نے شام کے جنوب مغرب میں پیش قدمی کرتے ہوئے "المنطرہ” ڈیم پر قبضہ کر لیا ہے، جو اس علاقے میں پانی کا سب سے اہم ذخیرہ ہے۔ المنطرہ ڈیم قنیطرہ صوبے کے لیے پانی کی فراہمی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ تاہم، شام کے حکام نے اس اقدام پر ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کا میزائل مغربی رام اللہ کی فوجی چھاؤنی پر، صیہونی ناکامی کا اعتراف

گزشتہ شب صیہونی جنگی طیاروں نے السویدا صوبے میں واقع خلخلہ فوجی ایئر بیس پر بھی بمباری کی۔ شام کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ خلخلہ فوجی ہوائی اڈے پر شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ صیہونی حکومت کے کسی سرکاری عہدے دار نے ابھی تک ان واقعات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

صیہونی حکومت کی جانب سے شام کے مختلف علاقوں پر بمباری ایسے حالات میں جاری ہے کہ شام کے حکام نے ابھی تک کوئی واضح رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button