یمن کا میزائل مغربی رام اللہ کی فوجی چھاؤنی پر، صیہونی ناکامی کا اعتراف
یمنی میزائل حملے کے بعد صیہونی فوجی اور آبادکار خوف و ہراس میں مبتلا
شیعیت نیوز: صیہونی ذرائع کے مطابق مغربی رام اللہ میں واقع مودیعین فوجی چھاؤنی پر یمن کا ایک میزائل حملہ ہوا ہے۔ صیہونی فوج نے اس میزائل کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
صیہونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے فائر ہونے والا میزائل مودیعین فوجی چھاؤنی پر لگا ہے۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ میزائل اسرائیلی حدود میں داخل ہوا تھا، جسے روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم اس کوشش کے نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
صیہونی ٹی وی چینل کے مطابق، بارہ آباد کار پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے زخمی ہو گئے، جبکہ نو افراد خوف و ہراس کے باعث طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمت ہی امت مسلمہ کی بقا کا راستہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
جمعہ کی صبح جنوبی بیت المقدس سے لے کر تل ابیب اور دیگر کئی علاقوں تک خطرے کے سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ صیہونی ذرائع نے بتایا کہ یمن سے میزائل فائر کیے جانے کے بعد جنوبی بیت المقدس میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق، بن گورین ہوائی اڈے سے تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔