افسوس ہے کہ حکومتیں پاراچنار کے مسئلے پر بھی سیاست کرتی رہیں، کاظم میثم

01 جنوری, 2025 19:26

شیعیت نیوز : اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جی بی کے صدر شور مچا رہے ہیں کہ ایم ڈبلیو ایم کے پی حکومت سے الگ ہو جائے۔

ان کو کیا یہ بھی نہیں پتہ کہ ہم کے پی گورنمنٹ کا حصہ  نہیں ہے یا سیاسی بیان بازی ہو رہی ہے۔

انہیں معلوم ہے کہ نہ ہم کے پی کے حکومت کی کابینہ کا حصہ ہے، نہ ہمارا کوئی وزیر ہے بلکہ اس حکومت کے خلاف پورے ملک میں ہم ہی دھرنا دے رہے ہیں۔

لاہور سے کوئٹہ اور گلگت بلتستان سے کراچی تک ہم پاراچنار کے محاصرہ کے خلاف اور صوبائی حکومت کی نااہلی پر برسر احتجاج ہے۔

انکی اپنی حکومت سے کراچی میں پاراچنار کے لیے دھرنا تک برداشت نہیں ہو رہا ہے۔

سندھ حکومت مظاہرین پر طاقت کا بدترین استعمال کر کے شہید بی بی کی روح تک تڑپی ہو گی۔

پاراچنار کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار کے پی کی حکومت اور وفاقی حکومت دونوں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مرکزی دھرنے کے علاوہ ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزیراعلی کے پی، گورنر کے پی، وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان سنجیدہ ہو کر اس کا حل نکالے۔

لیکن افسوس کے ساتھ کہنا چاہتے ہیں کہ اس انسانی المیے پر سیاست ہو رہی ہے۔

اس بحران سے نکالنے کے لیے سکیورٹی اداروں کی غفلت بھی سب کے سامنے ہے۔

ہمیں سیاسی مداریوں کی نوراکشی سے کوئی غرض نہیں ہمیں جینے کا حق دیا جائے۔

یہ ثابت کیا جائے کہ ملک میں قانون کی رٹ قائم ہے۔

پاراچنار اسوقت انسانی المیے کا گزر رہا ہے۔

لیکن ذمہ داران ننھے منے بچوں کی شہادتوں کو بھی سیریس لینے کو تیار نہیں ہے۔

10:25 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top