اہم ترین خبریںپاکستان

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مرکزی دھرنے کے علاوہ ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاراچنار کے مرکزی دھرنے کے علاوہ ملک بھر کے تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز : سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پاراچنار کا مرکزی دھرنا فلحال جاری رہے گا جبکہ دیگر تمام دھرنے ختم کردئیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں منعقدہ گرینڈ جرگہ کامیاب رہا جس میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کردئیے۔

فریقین میں امن معاہدہ خوش آئند ہے۔

حکومت اور ادارے معاہدے پر جلدازجلد عملدرآمد کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں : قوم ایسے اقدامات سے گریز کرے جو اس آگ کو مزید بڑھانے کا سبب بنے، صدر ملی یکجہتی کونسل

ملک بھر کے تمام مومنین سے گزارش کی کہ تمام مومنین دھرنے ختم کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں تمام مومنین باحفاظت اور پرامن طور پر گھروں کو چلے جائیں گے۔

بلاول بھٹو جلد از جلد کراچی واقعہ پر تحقیقات کروائیں۔

تکفیریوں نے بےگناہ مومنین کو شہید کرکے اپنے منہ پر کالک ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button