پاراچنار کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہیں، ترجمان آئی ایس او کراچی

01 جنوری, 2025 18:16

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کا کہنا ہے کہ احتجاجی دھرنوں پر سندھ پولیس کی کارروائی جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

پیپلز پارٹی جو خود جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ لگاتی ہے۔

آج عوامی آواز کا گلہ گھونٹ رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان آئی ایس او کراچی نے کہا کہ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بربریت کے کسی بھی اقدام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کی بے حسی افسوسناک ہے، مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان

بجائے اس کے کہ محصور پاراچنار کے راستے کھلوا کر معاملے کو حل کیا جائے۔

مگر بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر چلنے والی حکومت معاملہ کو طول دے کر ملک میں فرقہ وارانہ فضاء بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاراچنار کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہیں اور ملک بھر کے عوام اپنی دفاعی فرنٹ لائن کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

11:45 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top