اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت کی بے حسی افسوسناک ہے، مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری دھرنوں کا مقصد مشکلات پیدا نہیں کرنا نہیں بلکہ اہلیاں پاراچنار کی مشکلات سے آگاہی دینا ہے

شیعیت نیوز : امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حیدر عباس نے کہا ہے کہ کراچی دھرنے میں علمائے کرام بالخصوص مولانا حسن ظفر نقوی اور عزاداروں پر بدترین تشدد اور شیلنگ قابل مذمت ہے۔

گرفتار تمام عزاداروں اور مولانا اصغر شہیدی کو فوری طور پر رہا کیا جائے، سندھ پولیس اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔

حیدر عباس کا مزید کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و قانونی حق ہے۔

جب تک پارا چنار میں امن کی یقین دہانی نہیں کروائی جاتی احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

ملک بھر میں جاری دھرنوں کا مقصد مشکلات پیدا نہیں کرنا نہیں بلکہ اہلیان پاراچنار کی مشکلات سے آگاہی دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کے جمہوری دعوے اپنی موت آپ مر گئے: سید ناصر عباس شیرازی

جو اس مشکل سے بچنا چاہتا ہے اسے چاہیئے فوری طور پر پارا چنار کے راستے کھلوانے میں حکومت پر دباو بڑھائے۔

تین ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے، پارا چنار کے شیعہ سنی مسلمان محصور ہیں۔

چند مٹھی بھر دہشت گرد حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے سنبھالے نہیں جا رہے۔

حیدر عباس کا کہنا ہے کہ حکومت کی بے حسی افسوسناک ہے۔

سندھ حکومت کا جارحانہ رویہ مراد علی شاہ حکومت کے خاتمے پر منتج ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button