اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

مراد علی شاہ کی اورنگزیب فاروقی سے ملاقات: دھرنوں کو ختم کرنے کے ظالمانہ منصوبے بے نقاب

کراچی میں مظاہرین پر یزیدی طرز عمل، بزرگ عالم دین پر تشدد، اور خفیہ سازشوں نے حکومتی دہشت گردی کو بے نقاب کر دیا

شیعیت نیوز: پارہ چنار کے مظلومین کے حق میں کراچی میں جاری دھرنوں کو دبانے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما اورنگزیب فاروقی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

کراچی میں جاری دھرنوں کو ختم کرنے کے لیے حکومتی سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سپاہ صحابہ کے رہنما اورنگزیب فاروقی کے درمیان خفیہ ملاقات نے حکومتی ارادوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اس ملاقات میں مظاہرین پر ظلم کے منصوبے بنائے گئے اور دھرنوں کو بزور طاقت ختم کرنے کی تیاری کی گئی۔

کراچی میں پہلے ہی مظاہرین پر پولیس کے حملے اور بزرگ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی پر تشدد نے حکومت کے یزیدی عزائم کو آشکار کر دیا تھا۔ مومنین کی گرفتاریاں اور مظاہروں کو دبانے کے لیے غیر قانونی اقدامات حکومتی دہشت گردی کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آج کے یزید آج کی حسینیوں سے بچ نہیں سکتے، علامہ مختار امامی

مظاہرین پر ہونے والے ظلم اور خفیہ ملاقات کا یہ انکشاف واضح کرتا ہے کہ حکومت مظلوموں کی آواز کو دبانے کے لیے ہر حد پار کرنے کو تیار ہے۔ مگر یہ ظلم مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، اور مظلومین کے حقوق کے لیے آواز بلند ہوتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button