ملیر میں حکومت کی دہشت گردی: مظلومین کے حق میں آواز اٹھانے والے 40 مومنین گرفتار

31 دسمبر, 2024 18:10

شیعیت نیوز: ملیر میں حکومت نے پارہ چنار کے مظلومین کے حق میں آواز بلند کرنے والے 40 مومنین کو گرفتار کرکے اپنی یزیدی فطرت کو بے نقاب کر دیا۔ گھروں پر چھاپے اور بے بنیاد گرفتاریاں حکومت کی ظالمانہ روش اور جبر کی واضح مثال ہیں۔ یہ اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت عوام کی حق کی آواز دبانے کے لیے دہشت گردی کا راستہ اپنائے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یزیدی حکومت کی منافقت: پرامن دھرنوں پر ظلم، دہشت گردوں کے سامنے خاموشی

حکومت مظلومین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جبر اور ظلم کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ لیکن یہ ظالمانہ اقدامات نہ تو عوام کو ڈرا سکتے ہیں اور نہ ہی مظلوموں کے حق میں اٹھنے والی آواز کو خاموش کر سکتے ہیں۔

دھرنے کے شرکاء نے حکومت کے ان ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام نے اعلان کیا ہے کہ یہ ظلم اور جبر مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مظلومین کے حقوق کی جنگ ہر حال میں جاری رہے گی۔

7:10 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top