آج کے یزید آج کی حسینیوں سے بچ نہیں سکتے، علامہ مختار امامی

31 دسمبر, 2024 18:23

شیعیت نیوز: کراچی کی نمائش چورنگی پر پارہ چنار کے مظلومین کے حق میں دوبارہ مرکزی دھرنا شروع کر دیا گیا ہے، جہاں مومنین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مختار امامی شرکائے دھرنا سے خطاب کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ آغا علی صاحب، علامہ شیخ محمد صادق جعفری، علامہ مبشر حسن اور دیگر علمائے کرام بھی موجود ہیں۔

علامہ مختار امامی نے اپنے خطاب میں کہا: "آج کے یزید آج کی حسینیوں سے بچ نہیں سکتے۔” انہوں نے حکومت کے یزیدی طرز عمل اور مظلومین پارہ چنار کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق، حکم ملا تو پورا پاکستان جام کریں گے، مجلس وحدت مسلمین ماتلی

یہ دھرنا حکومت کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف حسینی جذبے کا مظہر ہے، جہاں مومنین ثابت قدمی سے مظلوموں کے حق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، صوبہ سندھ، کراچی ڈویژن کی قیادت میں جاری اس دھرنے میں انصاف کی پکار گونج رہی ہے۔

9:51 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top