پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق، حکم ملا تو پورا پاکستان جام کریں گے، مجلس وحدت مسلمین ماتلی

31 دسمبر, 2024 18:18

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ باقر زیدی کے حکم پر ماتلی پریس کلب کے سامنے علامتی احتجاجی دھرنا منعقد کیا گیا، جس میں ماتلی کے مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر میر طارق ٹالپر، یاسر حسینی، مجاہد چھلگری، یوتھ ماتلی کے صدر برادر ہدایت اللہ حیدری، فرحان حیدری، عزاداری ونگ کے جنرل سیکرٹری برادر یاسر بھٹی، اور مجلس وحدت مسلمین ضلع ماتلی کے جنرل سیکرٹری برادر رحمت اللہ نے حکومت کو سخت پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملیر میں حکومت کی دہشت گردی: مظلومین کے حق میں آواز اٹھانے والے 40 مومنین گرفتار

شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ ہم اپنی قیادت کے حکم کے منتظر ہیں، اور اگر حکم ملا تو پورے پاکستان کو جام کردیں گے۔

8:27 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top