یزیدی حکومت کی منافقت: پرامن دھرنوں پر ظلم، دہشت گردوں کے سامنے خاموشی

31 دسمبر, 2024 18:06

شیعیت نیوز: کراچی میں پارہ چنار کے مظلومین کے حق میں جاری پرامن دھرنوں پر یزیدی پولیس نے ظلم کے پہاڑ توڑ دیے۔ بزرگ عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی پر وحشیانہ تشدد کے ساتھ خواتین اور دیگر مظاہرین کو بھی نشانہ بنایا گیا تاکہ مظلوموں کی آواز کو دبایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: فارم 47 والی حکومت کو شرم آنی چاہیے، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کہاں ہیں؟ علامہ احمد اقبال رضوی

حیرت کی بات یہ ہے کہ جب پارہ چنار کے راستے مہینوں سے بند ہیں اور وہاں کے مظلومین اشیائے خور و نوش کی قلت کا شکار ہیں، تو حکومت اور فوج کسی قسم کی کارروائی کرنے سے قاصر نظر آتی ہے۔ لیکن جب مظلومین کے حق میں پرامن دھرنے دیے جائیں، تو فوراً ظالمانہ طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے سامنے خاموش اور پرامن مظاہرین کے خلاف بے رحم ہو چکی ہے۔ یہ ظلم اور منافقت اب مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔ مظلومین کے حقوق کے لیے عوام میدان میں ہیں اور رہیں گے۔

8:31 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top