اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

فارم 47 والی حکومت کو شرم آنی چاہیے، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کہاں ہیں؟ علامہ احمد اقبال رضوی

ہم اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پاراچنار کے دھرنے کے حق میں کراچی و دیگر شہروں میں احتجاج جاری

شیعیت نیوز: علامہ سید احمد اقبال رضوی نے لاہور میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے حق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہمارے سر تو کٹ سکتے ہیں، لیکن جھک نہیں سکتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک پاراچنار میں دھرنے جاری رہیں گے، کراچی سمیت ملک بھر میں ہمارے دھرنے بھی استقامت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

علامہ رضوی نے حکومتی نااہلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی وزیر اعلیٰ سندھ تو کبھی ترجمان پنجاب حکومت دھرنوں کے خلاف بیانات دیتے ہیں، جو شرمناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں پہلے دن سے دھرنا جاری ہے اور یہ حکومتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا وزیر اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس پر سخت رد عمل

انہوں نے فارم 47 والی حکومت پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شرم آنی چاہیے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری پر سوال اٹھاتے ہوئے علامہ رضوی نے کہا کہ وہ کہاں ہیں؟ اور کیوں پاراچنار کے مظلومین کے مسائل پر خاموش ہیں؟

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ نااہل حکومت نے پاکستان کے دیگر مسائل کو حل نہیں کیا، یہ پاراچنار کا مسئلہ کیسے حل کرے گی؟ انہوں نے دھرنے کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرعزم رہیں اور مظلومین کا ساتھ نہ چھوڑیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button