ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا وزیر اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس پر سخت رد عمل

30 دسمبر, 2024 19:04

شیعیت نیوز: ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر تنقید کرنے سے پہلے، عظمیٰ بخاری صاحبہ کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو یہ باور کروانا چاہیے کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے سوال کیا کہ کیا شہباز شریف کو پاراچنار کا جغرافیہ نہیں معلوم؟ کیا سیکیورٹی ادارے شہباز شریف کے زیر سایہ نہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کیا صرف پنجاب کی حکومت ہے؟

ترجمان نے عظمیٰ بخاری سے سوال کیا کہ وہ وزیر اعظم کو کہیں اور بتائیں کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی عزت، آبرو اور جان و مال کا تحفظ وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کے راستوں کی اڑھائی ماہ سے بندش حکومت کی سنگین نااہلی ہے، علامہ اقبال بہشتی

ترجمان نے علی امین گنڈا پور کی نااہلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت دس لاکھ محصورین کی جانوں سے کھیلنے سے گریز کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی نظریں پاراچنار میں قیام امن کے لیے افواج پاکستان پر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں مجلس وحدت مسلمین کے دھرنے جاری ہیں۔ ان شہروں میں گلگت بلتستان، پاراچنار، کوہاٹ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان، فیصل آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

دھرنے کے شرکاء سے اپیل کی گئی کہ وہ پرامن رہیں اور جہاں جہاں وہ دھرنا دے رہے ہیں، وہاں کا ایک حصہ عوام کی آمدورفت کے لیے کھلا رکھیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ دھرنے ضلع کرم کے روڈ کھلنے تک جاری رہیں گے۔

11:02 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top