مجاہد ملت علامہ حسن ظفر نقوی کی قیادت میں دھرنے کے دوران مجلس عزا، شخصیات کی بھرپور شرکت
شیعیت نیوز: قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مجاہد ملت علامہ حسن ظفر نقوی کی زیر قیادت دھرنے میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مجلس برسی شہید ملت عسکری رضا اور شہدائے سانحہ عاشورہ کی یاد میں منعقد کی گئی۔ مجلس میں علامہ سیّد باقر حسین زیدی صاحب نے خطاب کیا، جبکہ معروف نوحہ خواں رضوان زیدی نے نوحہ خوانی کی۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم جماعتوں کی دھمکی: 24 گھنٹوں میں دھرنے ختم نہ کرائے گئے تو ملک گیر احتجاج کریں گے
اس مجلس میں چیئرمین شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان، مفسر قرآن علامہ شیخ حسن صلّاح الدین نے خصوصی شرکت کی۔ معروف خطیب اہل بیت علامہ سیّد علی رضا رضوی صاحب نے لندن سے آن لائن خطاب کیا۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات بھی دھرنے میں شریک ہوئیں۔
ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری اور علامہ مبشر حسن مسلسل چھ روز سے مومنین و مومنات کے ہمراہ شب و روز دھرنے میں موجود ہیں۔ دھرنے میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے جو اپنے حقوق کے حصول کے لیے پرامن احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔







