آئی ایس او صالح اور دیندار جوانوں کی جماعت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
شیعیت نیوز : علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او ملت جعفریہ کے مختلف طبقات کے ساتھ مل کر پاراچنار کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔
آئی ایس او کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انسان ہمیشہ اجتماعی زندگی گزارتے ہیں۔
اسی لئے انسانی اجتماع کے لئے نظام حیات اور دستور زندگی کے ساتھ ساتھ ایک عالم مدیر، مدبر اور صالح معلم اور رہبر کا ہونا ضروری ہے۔
جو معاشرے کو فلاح اور نجات کے راستے پر لے جائے۔
اسی لئے اللہ نے ہر دور کے انسان کی رہبری کے لئے آسمانی صحیفوں اور کتابوں کی صورت میں دستور حیات بھیجنے کے ساتھ ساتھ ہر دور کے انسانوں کے لئے ایک معلم، ہادی اور رہبر مقرر کیا ہے۔
وہی انسان اس دنیا میں کامیاب ہو سکتے ہیں جو خدائی نظام حیات اور الٰہی رہبر کے سائے میں زندگی بسر کریں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں تکفیریوں کا نیا فتنہ، دھرنے میں بیٹھے لوگوں سے لوٹ مار کرنے لگے
قرآن کریم نے اجتماعی کاموں کے لئے مشاورت کا حکم دیا ہے، قرآن کریم کا دوسرا اصول نیکی کے کاموں میں تعاون اور برائی کے کاموں میں عدم تعاون ہے۔
نوجوانوں کو عصر حاضر کے حالات اور معرکہ حق و باطل سے پوری طرح آگاہ رہنا چاہئے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان صالح، دیندار، انقلابی نظریاتی اور دین خدا کی راہ میں جدوجہد کرنے والے جوانوں کی جماعت ہے۔
پاکستان کے جوانوں کو آئی ایس او کے پلیٹ فارم پر آ کر اپنی اور معاشرے کی تربیت اور اصلاح کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔
اس موقع پر انہوں نے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی سے ملاقات کی اور پاراچنار کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔







