اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن
یمن اور عراق کی مزاحمت کا مشترکہ ڈرون حملہ: اسرائیلی ٹھکانے نشانہ بنے
یحیی سریع کا بیان: فلسطینی قوم کی حمایت میں اسرائیلی دشمن کے اہم اہداف تباہ کیے گئے

شیعیت نیوز: المسیرہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب کے خلاف مشترکہ ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ عراق کی اسلامی مزاحمت کے ساتھ مشترکہ ڈرون آپریشن میں مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ مظلوم فلسطینی قوم اور اس کے مجاہدین کی حمایت میں کئی ڈرونز سے اسرائیلی دشمن کے اہم اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کو لبنانی مزاحمت کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے : امام جمعہ تہران
جنرل یحیی نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج صیہونی رجیم اور امریکہ کی طرف سے یمن کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی دشمن کی جارحیت کے خاتمے تک یمن کی جوابی کاروائیاں جاری رہیں گی۔