عراق کی شام کی سرحد پر فوجی مشقیں، دہشت گردوں کی دراندازی روکنے کے لیے اقدامات

16 دسمبر, 2024 21:20

شیعیت نیوز: المعلومہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی کمیشن کے رکن یاسر اسکندر نے شام کی صورت حال کو عراق کے لیے تشویشناک قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق، شام کی صورت حال کے پیش نظر مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی وزارت خارجہ کا امریکہ اور برطانیہ کی یمن پر جارحیت پر شدید ردعمل

اسکندر نے مزید کہا کہ ملک کی وزارت دفاع شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر فوجی دستوں کی تنظیم نو کے ہدف سے گذشتہ دس سالوں میں سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں دہشت گرد عناصر کو عراق کی سرزمین میں دراندازی سے روکنے اور اس ملک کے حساس علاقوں کی حفاظت کے مقصد سے کی جا رہی ہیں۔

1:31 صبح اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔