اہم ترین خبریںایرانیمن

ایران کی وزارت خارجہ کا امریکہ اور برطانیہ کی یمن پر جارحیت پر شدید ردعمل

اسماعیل بقائی نے امریکہ اور برطانیہ کی یمن میں جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی مسلسل فوجی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ صیہونی رجیم کے ہاتھوں غزہ میں جاری نسل کشی کی حمایت میں یمن کے خلاف فضائی جارحیت کے مرتکب ہورہے ہیں جو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم انقلاب منگل کو ملک بھر کی ہزاروں خواتین کے اجتماع سے خطاب کریں گے

بقائی نے یمن کی فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کو سراہتے ہوئے عالمی برادری اور مسلم ممالک سے اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے یمن کے مظلوم عوام پر امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے جاری فوجی جارحیت کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button