صیہونی فضائیہ کے شام پر حملے: درجنوں عسکری تنصیبات تباہ

09 دسمبر, 2024 20:07

شیعیت نیوز: المیادین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے قابض رجیم کے شام کے خلاف منظم حملوں سے آگاہ کیا ہے۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ قابض رجیم کا شام کی فوجی تنصیبات کو منظم طریقے سے تباہ کرنے کا آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کی مسلح افواج کا اسرائیلی حساس مقام پر کامیاب ڈرون حملہ

صیہونی فضائیہ نے گزشتہ رات شامی فوج کے درجنوں اہداف پر حملہ کرتے ہوئے متعدد MiG-29 طیاروں کو تباہ کر دیا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیل شام کی عسکری تنصیبات سمیت ہر ممکنہ فوجی ہدف کو تباہ کرنے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ شام پر دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے قبضے کے فوراً بعد صیہونی فوج نے اس ملک پر قبضے کی مہم کو تیز کر دیا ہے۔

5:14 شام اپریل 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔