یمن کی مسلح افواج کا اسرائیلی حساس مقام پر کامیاب ڈرون حملہ
شیعیت نیوز: المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان "یحییٰ سریع” نے صیہونی حکومت کے خلاف ایک نئے آپریشن سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا: مسلح افواج نے مقبوضہ اشدود کے علاقے یفنا میں اسرائیلی دشمن کے حساس ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ یہ آپریشن ایک ڈرون کے ذریعے کیا گیا جو اللہ کے فضل سے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف پر لگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ آپریشن فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے پانچویں مرحلے کے طور پر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دمشق میں حضرت زینب (س) کے مزار کے قریب دھماکے
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے خلاف کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا جواب مزید فوجی کارروائیوں کے ذریعے دیا جائے گا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک غزہ کی پٹی پر قبضہ اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا، فلسطینی قوم کی حمایت میں ہمارا جوابی آپریشن جاری رہے گا۔







