اہم ترین خبریںترکیشام

اردگان کی منافقت بے نقاب: اسرائیل کے خلاف زبانی باتیں اور شام کے خلاف عملی اقدامات

اردگان کا اسد مخالف گروہوں کی حمایت کا اعلان، مسلمانوں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش

شیعیت نیوز: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے حالیہ بیان میں واضح طور پر شام کے اسد مخالف گروہوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا
"ادلب، حما، حمص اور بلاشبہ دمشق میں اسد مخالف قوتوں کی فتح کی پیش قدمی جاری رہے گی۔ ہمیں امید ہے کہ یہ پیش قدمی بغیر کسی نقصان کے جاری رہے گی۔ ہم نے بشار الاسد کی طرف ہاتھ بڑھایا لیکن ہمیں کوئی جواب نہیں ملا۔”

اردگان نے اپنی منافقت دنیا کے سامنے واضح کر دی اور ثابت کر دیا کہ وہ مسلمانوں کے درمیان چھپا ہوا ایک منافق شخص ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کے خلاف تو کبھی کوئی حملہ نہیں کیا، الٹا شام جیسے مسلمان ملک پر حملے میں ملوث ہو کر سامنے آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ناصبی مولوی کا جی ٹی وی کے خلاف واویلا: اہل بیتؑ سے بغض اور نفرت کا مظاہرہ

اردگان جو اسرائیل کے خلاف صرف ڈھونگ رچانے کے لیے چھوٹے موٹے بیانات دیتے تھے، درحقیقت ان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہمیشہ سے واضح تھے۔ اب اردگان نے کھل کر داعش جیسی خبیث تنظیم کی پشت پناہی کا اعلان کر دیا ہے، جسے دنیا بھر میں لعنتیں پڑ رہی ہیں۔

اسرائیل کے خلاف زبانی باتوں کے باوجود ان کی جانب سے کبھی کوئی عملی اقدام نہیں آیا، لیکن ایک مسلمان ملک پر حملہ کروا کر انہوں نے اپنی اصلیت دنیا کے سامنے آشکار کر دی ہے۔

یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اردگان نے مسلمانوں کے اتحاد کو نقصان پہنچایا ہے اور ان کے یہ اقدامات مسلمانوں کے درمیان فتنہ اور فساد پیدا کرنے کی کوشش ہیں۔ مسلمانوں کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ اردگان جیسے منافق افراد کے عزائم کو پہچانیں اور ان کے خلاف یکجا ہو کر کھڑے ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button