عراق اور شام کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی سلامتی پر گفتگو

06 دسمبر, 2024 12:53

شیعیت نیوز: المیادین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے بغداد میں اپنے شامی ہم منصب بسام صباغ سے شام کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بات چیت کی۔

فریقین نے شام میں سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران عراقی وزیر خارجہ نے کہا: "عراق کو شام کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش ہے، تاہم بغداد بڑی تندہی کے ساتھ معاملے کی پیروی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیںامریکہ اپنی ذمہ داریوں سے بھاگتا ہے، صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، امام جمعہ تہران

انہوں نے مزید کہا: "شام کی صورت حال کا براہ راست اثر خطے کی سلامتی اور استحکام پر پڑ رہا ہے۔”

اس ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ بسام صباغ نے کہا: "موجودہ حالات پورے خطے کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔”

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی سلامتی کے تحفظ کے لیے مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

7:14 شام مارچ 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔