شام میں وہابی دہشتگردوں کا دوبارہ عروج: اردوغان ملعون کی منافقت بے نقاب
اردوغان کی پشت پناہی سے داعش کی بحالی، خطے میں حزب ﷲ کے خلاف اسرائیلی مفادات کا کھیل

شیعیت نیوز: شام میں ایک بار پھر تکفیری وہابی دہشت گردوں نے سر اٹھا لیا ہے، اور اس بار ان کی پشت پناہی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کر رہے ہیں، جنہیں اب دنیا کے تمام مسلمان منافق کے نام سے پکارتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق، یہ سازش اسرائیل کے مفادات کو پورا کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہے تاکہ خطے میں حزب ﷲ کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کی جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جماعتوں کی شام کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی سازش پر شدید مذمت
حزب ﷲ کو شام کے ذریعے اسرائیل کے خلاف اہم مدد فراہم کی جاتی ہے، جو اسرائیل کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ اس مدد کو روکنے کے لیے اسرائیل کے پالتو دہشت گردوں، داعش اور دیگر خوارج کو اردوغان کی مدد سے دوبارہ فعال کیا گیا ہے۔
ترکیہ کی یہ کارروائیاں نہ صرف شام بلکہ پورے خطے میں امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی پشت پناہی اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو تقویت دینے اور تکفیری دہشت گردوں کو مضبوط کرنے کا سبب بن رہی ہے، جس کے نتائج خطے کی عوام کے لیے تباہ کن ہو سکتے ہیں۔