پشاور گرینڈ جرگہ میں مسلح افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ !ایم ڈیبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات اور ملاقات
شیعیت نیوز: پاراچنار میں سیزفائر پر اتفاق ہوگیا
مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین کے کوششوں سے آج وزیراعلی آمین گنڈاپور نے گرینڈ جرگہ میں شرکت کی۔
جرگے میں کئی اہم فیصلے اور اعلانات کئے گئے ۔
اس موقع پر امن کو برقرار رکھنے شہداء اور دیگر نقصانات کے ازالہ کے لئے ہر قسم کے امداد کا اعلان بھی کیا۔
یہ بھی پڑھئیے: پارا چنار میں 100 سے زائد لاشیں ہیں گنڈاپورکو اسلام آباد میں تلاش میں ہے،پہلے اپنے صوبہ کے حالات تو ٹھیک کرے،بلاول بھٹو کی کڑی تنقید
وزیراعلی نے ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف سخت کاروئی کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر گرینڈ جرگہ کے ممبران ۔شہریار آفریدی۔صوبائی ترجمان بیرسٹر سیف علی خان دیگر اہم صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔
مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے حمید حسین نے وزیراعلی گنڈاپور سے وزیراعلی ہاؤس پشاور میں اہم ملاقات کی، جس میں پاراچنار کے مسائل اور جنگ بندی پر طویل گفتگو ہوئی۔







